QR CodeQR Code

پاراچنار میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے سیب کی نمائش کا اہتمام

22 Sep 2020 23:22

تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ، ڈاکٹر محمد عبدالروف اور لیفٹننٹ کرنل پاک آرمی جاوید الیاس نے تخم کی مد میں پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کسانوں میں شیلڈز بھی تقسیم کیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے سیبوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ کرم کے مختلف محکمہ جات کے افسران سمیت قبائلی عمائدین اور اپر کرم کے کسانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نمائش میں مختلف قسم کے سیب کے علاوہ مختلف قسم کے ٹماٹر، مرچ اور خشک سیب کے سیمپل بھی رکھے گئے تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہر ایک سٹال کا باری باری معائنہ کیا۔علاوہ ازیں تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ، ڈاکٹر محمد عبدالروف، فضل وہاب اور عبدالقیوم نے زراعت سے متعلق مختلف امور پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ، ڈاکٹر محمد عبدالروف اور لیفٹننٹ کرنل پاک آرمی جاوید الیاس نے تخم کی مد میں پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کسانوں میں شیلڈز بھی تقسیم کیے۔ اور آخر میں ڈاکٹر عبدالروف نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور لیفٹننٹ کرنل جاوید الیاس کو بھی شیلڈز سے نوازا۔ تقریب کے اختتام پر ایف اے او آرگنائزیشن کے افسران نے ضلعی انتظامیہ کرم، مختلف محکمہ جات کے افسران، قبائلی عمائدین اور کسانوں کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 887807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887807/پاراچنار-میں-مقامی-سطح-پر-تیار-ہونے-والے-سیب-کی-نمائش-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org