0
Tuesday 22 Sep 2020 21:27

سانحہ بلدیہ فیکٹری، زبیر چریا طاقتور ترین ملازم تھا، چوکیدار کا بیان

سانحہ بلدیہ فیکٹری، زبیر چریا طاقتور ترین ملازم تھا، چوکیدار کا بیان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آتشزدگی کا ذمہ دار اسی فیکٹری کا ملازم زبیر تھا، زبیر کا تعلق نہ صرف ایم کیو ایم سے تھا، بلکہ وہ فیکٹری کی طاقتور شخصیت سمجھا جاتا تھا۔ فیکٹری کے چوکیدار ارشد محمود کے مطابق زبیر چريا فیکٹری کی چوتھی طاقت تھی اور مالکان اور منیجر کے بعد زبیر کی بات سنی جاتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ فیکٹری کا کوئی چوکیدار بھی زبیر کو روک کر پوچھ بھی نہیں سکتا تھا، اگر کبھی فیکٹری مالک زبیر کو نکالنے کی بات کرتے تو جنوبی افریقہ سے فون آجاتا تھا۔ آگ سے متعلق انہوں نے بتایا کہ 11 ستمبر 2012ء کو فیکٹری میں آگ کی شدت بہت تھی،پانی ڈالنے پر آگ اور پھیلتی تھی اور فیکٹری میں آگ عجیب انداز میں لگی۔ چوکیدار نے بتایا کہ فیکٹری کے کسی حصے میں آگ تھی اور کہیں نہیں تھی، فرش پر آگ لگی ہوئی تھی، کپڑے کو آگ نہیں لگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آگ لگنے سے فیکٹری کی چھت نہیں گری، البتہ سیڑھیاں گر گئی تھیں۔ چوکیدار نے ایک اور بات بتائی کہ اس واقعہ سے کچھ روز قبل مالکان کی حرکتیں بھی تبدیل ہوگئی تھیں، پہلے مالکان ایک ساتھ آتے تھے اور پھر الگ الگ آنے لگے تھے۔
خبر کا کوڈ : 887810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش