0
Tuesday 22 Sep 2020 21:55

خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ اعلٰی تعلیم میں ریفارمز کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ اعلٰی تعلیم میں ریفارمز کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلٰی تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ محکمہ اعلٰی تعلیم میں ریفارمز کا آغاز کر رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق احتساب، شفافیت کو عام کرکے اقربا پروری کو ختم کرینگے، احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے، طلبا قوم کا مستقبل ہیں، ایٹا کو مضبوط بناکر صوبہ کا مثالی ادارہ بنائیں گے، کامرس اور مینجمنٹ سائینسز کے شعبے میں روزگار کے مواقع زیادہ ہیں، کیرئیر کونسلنگ پر توجہ مرکوز کرنی ہے، نئے ضم شدہ اضلاع میں اعلٰی تعلیم کی خدمات عوام تک پہنچانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات اُٹھانے ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اعلیٰ تعلیم آمد کے موقع پر دی جانیوالی بریفنگ کے دوران کیا۔ 

بریفنگ میں محکمہ اعلٰی تعلیم میں جاری ریفارمز، اے ڈی پی سکیمز اور ادارے کے خدمات بارے معاون خصوصی کو آگاہ کیا گیا۔ معاون خصوصی کو بتایا گیا کہ صوبے میں دو سال کے دوران اُنیس نئے کالجوں کی تعمیر  مکمل ہوئی ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تینوں ڈائریکٹوریٹس، ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن، ڈائریکٹوریٹ آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز، ڈائریکٹوریٹ آف کالجز  اور ایٹا بارے تفصیلی بریفنگ ہوئی۔ بریفنگ کے بعد کامران بنگش نے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ احتساب، شفافیت کو عام کرکے اقربا پروری کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے اور اس منشور کو آگے لیکر اعلٰی معیاری تعلیم کو عام کر رہے ہیں۔ احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں ہونے والے بے قاعدگیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 887813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش