0
Tuesday 22 Sep 2020 22:05

ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت ظالمانہ قوانین بنا رہی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت ظالمانہ قوانین بنا رہی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک چلانے والے اپنے پہلے اجلاس میں براہ راست تقریر نشر نہ کرنے پر آپس میں لڑتے رہے، ایک دوسرے پر اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزام لگا کر آئندہ کیلئے گارنٹی دینے کی بات کرکے ایک دوسرے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے رہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اس اے پی سی سے صرف چند دن قبل اسمبلیوں سے اپنے ارکان کو غیر حاضر کر کے قانون سازی میں حکومت کی مدد کرتے رہے، اب وہ کس منہ سے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کیلئے عوام کے پاس جائیں گے اور عوام ان پر کیسے اعتماد کریں گے۔؟ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت جو ظالمانہ قوانین بنا کر عوام کا جینا دوبھر کر رہی ہے اس کو اسمبلی میں ووٹ دے کر اور اے پی سی میں اس کی زبانی مخالفت کر کے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ حکومت کے ظالمانہ اقدامات سے نجات کیلئے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر اخلاص کے ساتھ تحریک چلانے کی ضرورت ہے، جو اے پی سی والوں کے بس کی بات نہیں۔
خبر کا کوڈ : 887814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش