QR CodeQR Code

کوہاٹ اور ہنگو میں پولیس کی کاروائیاں، 6 شیعہ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا

22 Sep 2020 22:52

گرفتاریوں پر شیعہ تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تکفیریوں کے مقابلہ میں بیلنس پالیسی سے اجتناب کیا جائے اور بے گناہ پرامن اہل تشیع نوجوانوں کو تنگ نہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو اور کوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 شیعہ نوجوانوں کو حراست میں لیکر جیل منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چکر کوٹ سے تعلق رکھنے والے کامران علی اور فرہاد علی، علیزئی سے محمد آیاز، شیرکوٹ سے وجاہت حسین، استرزئی پایان سے محمد نواز اور ہنگو سے نصیب علی کو حراست میں لیکر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاریوں پر شیعہ تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تکفیریوں کے مقابلہ میں بیلنس پالیسی سے اجتناب کیا جائے اور بے گناہ پرامن اہل تشیع نوجوانوں کو تنگ نہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 887815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887815/کوہاٹ-اور-ہنگو-میں-پولیس-کی-کاروائیاں-6-شیعہ-نوجوانوں-کو-حراست-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org