QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے 75083 نئے کیسز، مجموعی تعداد 5562664

22 Sep 2020 21:54

وزارت صحت و خاندانی بہبود کی منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں سرگرم معاملوں کی تعداد 27438 کم ہو کر 975861 ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے فعال معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مہاراشٹر، آندھرا پردیش اور کرناٹک ان ریاستوں میں شامل ہیں جن میں سب سے زیادہ فعال معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں 16613، آندھرا پردیش میں 4318 اور کرناٹک میں 2708 سرگرم معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن دیؤ، دہلی، گوا، ہریانہ، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، ناگالینڈ، پدوچیری، پنجاب، تمل ناڈو، اتراکھنڈ اور اترپردیش میں بھی کورونا کے فعال معاملے کمی سے دیکھنے میں آئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں سرگرم معاملوں کی تعداد 27438 کم ہو کر 975861 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران کورونا انفیکشن کے 75083 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ سے تجاوز کر کے 5562664 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 887816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887816/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-75083-نئے-کیسز-مجموعی-تعداد-5562664

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org