0
Wednesday 23 Sep 2020 00:05
نواز شریف نے ہمیشہ اداروں کو مفلوج بنایا

اپوزیشن جب بلیک میلنگ میں ناکام ہوئی تو اے پی سی بلا لی، شبلی فراز

اب معیاری ادویات سستے دام ملیں گی، ڈاکٹر فیصل سلطان
اپوزیشن جب بلیک میلنگ میں ناکام ہوئی تو اے پی سی بلا لی، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ فاقی اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے پی سی میں موجود لوگ ہر اس کام میں ملوث رہے جس سے ملک کو نقصان ہوا۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے بجلی کی پیدوار پر توجہ دی، بجلی کی ڈسٹربیوشن اور ٹرانسمیشن پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے لائن لاسز اور دیگر وجوہات کے ساتھ ساتھ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی سفارشات کو نہ بڑھانے سے گردشی قرضے 2.1 کھرپ تک پہنچ گئے ہیں۔ موجودہ حکومت نے توانائی سے متعلق تمام امور کو ریگولرائز کرنے کا عمل شروع کیا اس سے پہلے کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی۔ عالمی معاہدے ختم نہیں ہو سکتے اور نہ ہی اس سے باہر جا سکتے ہیں لیکن موجودہ حکومت نے توانائی کے شعبے کے حوالے سے عالمی معاہدوں کو دیکھنا شروع کیا ہے، اس کا مقصد بجلی کی قیمت میں کمی لانا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ مذہب بہت ہی حساس معاملہ ہے، کم علم رکھنے والوں کو تبصرے سے گریز کرنا چاہیے، بیرونی دشمن بھی ملک میں انارکی اور بے یقینی پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد حال کرنا چاہتے ہیں تو ایسے میں سب کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا اس حوالے سے وزیراعظم کی بھی اپنی ٹیم کے حوالے سے واضح ہدایات ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اے پی سی کے حوالے سےٍ حکومت کو نہ کوئی پریشانی تھی اور نہ ہے، ہمارا طرز عمل سب کے سامنے ہے، ماضی میں کبھی اپوزیشن کو اس طرح کوریج نہیں دی گئی، اصل بات یہ ہے کہ اپوزیشن ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی پر جب بلیک میلنگ میں ناکام ہوئی تو انہوں نے پھر اے پی سی بلائی جس میں تمام اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اے پی سی میں موجود لوگ ہر اس کام میں ملوث رہے جس سے ملک کو نقصان ہوا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف صحت کا بہانہ بنا کرملک سے فرار ہوئے، ان کی منی لانڈرنگ سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا۔  تین دفعہ وزیراعظم بننے والے اس مرتبہ کامیاب نہیں ہوئے تو الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہیں، صحت کو بنیاد بنا کر بیرون ملک جانے والے قانون کا فراری شخص جب اپنے حق میں فیصلہ نہ ہو تو عدالتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور جب حق میں فیصلہ ہو تو سب اچھا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے سمیت حکومتوں کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے بھی نواز شریف کا اہم کردار رہا، نواز شریف نے ہمیشہ ملک کو ذاتی مفاد کے لئے استعمال اور اداروں کو مفلوج بنایا۔

شبلی فراز نے کہا کہ  کابینہ نے زیادتی کیسز کے قوانین کا جائزہ لیا گیا، ان قوانین پر کام جاری ہے۔ جنسی زیادتی کیسز کے ملزمان کو سخت سزا ملنی چاہیے۔ قوانین میں خامیاں ہیں جس کی وجہ سے ملزم بچ جاتے ہیں ۔ قانون سازی میں ہر چیز کو دیکھنا ہوتا ہے۔ 2013ء میں عابد علی کو سخت سزا ملتی تو دوبارہ یہ حرکت نہ کرتا۔ قانون میں سقم موجود ہے۔ سب سے سخت سزا ہم تجویز کر رہے ہیں۔ ایک ملزم کو پکڑ لیا، دوسرے کو بھی پکڑا جائے گا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ یہ وہ ادویات ہیں جو مارکیٹ میں دستیاب نہیں، ان کی قیمتیں مناسب سطح پر لائیں گے اور اب معیاری ادویات سستے داموں ملیں گیا۔ کورونا کے علاج کے لیے ادویات کی قیمت میں کمی کی گئی، کورونا کے اعدادوشمار باریک بینی سے دیکھتے ہیں، ایک یفتہ پہلے جو کورونا کے اعداد و شمار تھے آج بھی وہیں ہیں، ایک ہفتہ بعد دوبارہ جائزہ لے کر مزید اسکولز کھولیں گے۔ مجموعی طور ہر اب ہم کورونا کے معاملے پر احتیاط نہیں کررہے۔
خبر کا کوڈ : 887851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش