QR CodeQR Code

فلسطین نے عرب لیگ کی سربراہی قبول کرنے سے انکار کر دیا

23 Sep 2020 01:05

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ کے آخری اجلاس میں ہم نے غاصب صیہونی رژیم کیساتھ اس لیگ کی سازباز کا خصوصی طور پر مشاہدہ کیا ہے جبکہ عرب ممالک کیجانب سے غاصب صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنیکی جلدی کو دیکھتے ہوئے، اس لیگ کی سربراہی ہمارے لئے خوشگوار ثابت نہیں ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے سوموار کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے عرب لیگ کی سربراہی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق ریاض المالکی نے فلسطین کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کے بارے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی حکومت نے تاحال اس لیگ کے کردار و مقام کو مستحکم کرنے کے لئے تگ و دو کی ہے تاہم اب وہ عرب لیگ کی سربراہی قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی حکومت عرب لیگ کے اندر موجود اپنی کرسی خالی نہیں چھوڑے گی کیونکہ اس طرح دوسرے مسائل کے علاوہ ایک خلاء بھی وجود میں آ جائے گا۔

عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کے آخری اجلاس میں ہم نے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ اس لیگ کی سازباز کا خصوصی طور پر مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی جلدی کو دیکھتے ہوئے، اس لیگ کی سربراہی ہمارے لئے خوشگوار ثابت نہیں ہو گی۔ ریاض المالکی نے کہا کہ ہم اپنے موقف میں مضبوطی لانے اور امریکی دباؤ کے آگے نہ جھکنے کے لئے تمام ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ عرب لیگ کے آخری اجلاس میں غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی مذمت پر مبنی فلسطینی قرارداد کو یکسر مسترد کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 887858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887858/فلسطین-نے-عرب-لیگ-کی-سربراہی-قبول-کرنے-سے-انکار-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org