0
Wednesday 23 Sep 2020 09:00

انتہاء پسندی کیخلاف علماء کا کردار لائق تحسین ہے، عثمان بزدار

انتہاء پسندی کیخلاف علماء کا کردار لائق تحسین ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے انسداد کورونا اور انسداد پولیو کیلئے مولانا طارق جمیل اور علمائے کرام کے کردار کو سراہا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ قومی ایشوز پر فعال کردار ادا کیا ہے، حکومت علمائے کرام کی قومی اور دینی خدمات کی معترف ہے، کورونا وباء کے دوران بھی علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین رہا ہے، جبکہ انسداد پولیو مہم کیلئے بھی علماء کرام کا موثر کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام نے ہمیشہ معاشرتی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، علماء کرام کا موثر کردار اس موذی مرض کے خاتمے میں ممد و معاون ثابت ہوگا، یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام نے ہمیشہ قومی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ہے، علماء کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاء پسندی کیخلاف فکری اور نظریاتی جنگ میں بھی علمائے کرام کا کردار لائق تحسین ہے۔ مولانا طارق جمیل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 887867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش