QR CodeQR Code

نیب نے شہباز شریف کی ضمانت مسترد ہونے کی صورت میں گرفتاری کی تیاری مکمل کرلی

23 Sep 2020 18:37

نیب ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے علاوہ نیب انٹیلیجنس اینڈ سکیورٹی ویجلینس کی دو خصوصی ٹیمیں ہائیکورٹ جائیں گی۔ شہباز شریف کی ضمانت مسترد ہونے کی صورت میں نیب کی خصوصی ٹیم انہیں گرفتار کرلے گی۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری کی اور کارکنان کی نیب آفس پہنچنے کی ممکنہ صورتحال میں اینٹی رائٹ فورس کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں کل عبوری ضمانت کا معاملہ۔ نیب نے شہباز شریف کی ضمانت مسترد ہونے کی صورت میں گرفتاری کی تیاری مکمل کرلی۔ نیب ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے علاوہ نیب انٹیلیجنس اینڈ سکیورٹی ویجلینس کی دو خصوصی ٹیمیں ہائیکورٹ جائیں گی۔ شہباز شریف کی ضمانت مسترد ہونے کی صورت میں نیب کی خصوصی ٹیم انہیں گرفتار کرلے گی۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری کی اور کارکنان کی نیب آفس پہنچنے کی ممکنہ صورتحال میں اینٹی رائٹ فورس کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔ ضمانت منسوخ کروانے کیلئے نیب کی جانب سے شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام عائد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف منی لانڈرنگ تحقیقات میں مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں، شہباز شریف اور خاندان نے 7 ارب روپے کے اثاثوں کا منی ٹریل نہیں دیا۔


خبر کا کوڈ: 887868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887868/نیب-نے-شہباز-شریف-کی-ضمانت-مسترد-ہونے-صورت-میں-گرفتاری-تیاری-مکمل-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org