QR CodeQR Code

بلوچستان سمیت ملک بھر میں آج سے تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے

23 Sep 2020 10:50

اگر کسی بھی سکول کے اساتذہ، طلباء یا ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوتی ہے تو سکول کو بند کرنے کی بجائے متاثرہ افراد کو 14دن کے لئے قرنطینہ میں منتقل کیا جائے، محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ قرنطینہ مدت پوری کرنے اور کورونا وائرس کا منفی ٹیسٹ آنے کے بعد استاتذہ، طلباء یا ملازمین سکول واپس آ سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر بند کئے جانے والے سکول آج سے کھلیں گے جبکہ اساتذہ، عملے یا طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر سکول بند کرنے کی بجائے متاثرہ افراد کو 14دن کے لئے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق صوبے کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز اور ضلعی تعلیم افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ بلوچستان میں سرکاری، نیم سرکاری اور پرائیویٹ اسکول آج سے کھول دیئے جائیں گے۔ اگر کسی بھی سکول کے اساتذہ، طلباء یا ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوتی ہے تو سکول کو بند کرنے کی بجائے متاثرہ افراد کو 14دن کے لئے قرنطینہ میں منتقل کیا جائے، محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ قرنطینہ مدت پوری کرنے اور کورونا وائرس کا منفی ٹیسٹ آنے کے بعد استاتذہ، طلباء یا ملازمین سکول واپس آ سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 887891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887891/بلوچستان-سمیت-ملک-بھر-میں-آج-سے-تمام-تعلیمی-ادارے-کھول-دیئے-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org