0
Wednesday 23 Sep 2020 11:09

کرونا کیسز کے بعد ہنزہ میں تین سرکاری سکول بند

کرونا کیسز کے بعد ہنزہ میں تین سرکاری سکول بند
اسلام ٹائمز۔ ہنزہ میں کرونا کیسز سامنے آنے پر تین سرکاری سکولوں کو بند کر دیا گیا جبکہ گلگت میں کرونا سے متاثرہ اساتذہ کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کرونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد گلمت گوجال کے سکول میں اساتذہ میں کرونا کی تشخیص کے بعد ایک ہفتے کیلئے تین تعلیمی اداروں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گلمت ہنزہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سوست اور گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول گلمت گوجال ہنزہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ضلع گلگت میں متاثرہ اساتذہ کی تعداد 80 ہو گئی ہے تاہم ابھی تک کوئی بھی تعلیمی ادارہ بند نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 887893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش