QR CodeQR Code

عمران خان کا کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر سے اظہار تشکر

23 Sep 2020 11:49

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں ترکی کی اٹل حمایت کشمیریوں کی آواز کو مزید مضبوط بناتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر سے اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر ترک صدر رجب طیب اردگان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کی حمایت میں ایک بار پھر آواز اٹھانے پر صدر اردگان کے دل کی گہرائیوں سے معترف ہیں، حق خودارادیت کی جدوجہد میں ترکی کی اٹل حمایت کشمیریوں کی آواز کو مزید مضبوط بناتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 887903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887903/عمران-خان-کا-کشمیر-کے-حق-میں-آواز-اٹھانے-پر-ترک-صدر-سے-اظہار-تشکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org