QR CodeQR Code

چین کسی ملک کے ساتھ سرد جنگ کا ارادہ نہیں رکھتا، شی جن پنگ

23 Sep 2020 12:01

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر ںے تہذیبوں کے تصادم کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے امریکا کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی دعوت دی۔


اسلام ٹائمز۔ چین نے امریکا کو تہذیبوں کے تصادم کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے مسائل مذاکرات سے حل کرنے کی پیش کش کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کسی ملک کے ساتھ سرد جنگ کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں ںے تہذیبوں کے تصادم کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے امریکا کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی دعوت دی۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں چین کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار قرار دیا۔ فرانسیسی صدر یمانیول میکرون نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمیں دنیا  کا مستقبل چین اور امریکا کی مسابقت تک محدود نہیں کرنا چاہیے۔ نئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر اتفاق رائے کی تجدید کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقعے پر جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں عالمی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے  خطاب کر رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 887907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887907/چین-کسی-ملک-کے-ساتھ-سرد-جنگ-کا-ارادہ-نہیں-رکھتا-شی-جن-پنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org