0
Wednesday 23 Sep 2020 12:47

دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی

دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دشمن فرقہ واریت اور لوگوں کو خرید کر انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ جنگ مسلط کی جا رہی ہے، دشمن پاکستان کو نیچا دیکھانے کے لیے کوشش کر رہا ہے، 2019ء میں بھی دشمن نے ہم پر حملہ کیا اور اپنا پائلٹ چھوڑ کر دم دبا کر بھاگ گیا، اب دشمن نئی چال چل رہا ہے اور انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دشمن فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے اور لوگوں کو خرید کر انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دشمن لسانی، مذہبی منافرت سے لڑانے کی کوشش کرے گا اور امن کو منتشر کرے گا تاہم ہم نے کسی کے عقیدے کو چھیڑنا نہیں اور کسی پر جملہ نہیں کسنا، صرف محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے، پاکستان کے علماء سے گزارش ہے، علماء نے ہمیشہ جوڑا ہے اور امن کی بات کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 887913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش