QR CodeQR Code

سندھ، تعلیمی اداروں میں عملے کے 172 افراد میں کورونا کی تصدیق

23 Sep 2020 17:02

رپورٹ کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 8 دنوں میں 172 تدریسی و غیر تدریسی عملے میں کورونا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے، جن میں صرف کراچی کے 102 کیسز ہیں جب کہ دیگر ضلعوں میں 70 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 8 دنوں کے دوران 172 افراد کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 8 دنوں میں 172 تدریسی و غیر تدریسی عملے میں کورونا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے، جن میں صرف کراچی کے 102 کیسز ہیں جب کہ دیگر ضلعوں میں 70 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 35 ہزار 339 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، 172 افراد میں کورونا مثبت جب کہ 21 ہزار827 کے نتائج منفی آئے اور 13 ہزار 340 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 887980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887980/سندھ-تعلیمی-اداروں-میں-عملے-کے-172-افراد-کورونا-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org