QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے 83347 نئے کیسز، مجموعی تعداد 5646011

23 Sep 2020 19:06

عالمی وبائی وائرس کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹر، کرناٹک اور اترپردیش میں 552 اموات ہوئیں جو اس دوران ملک میں کل 1085 اموات کا 50.86 فیصد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے83347 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5646011 ہوگئی ہے۔ عالمی وبائی وائرس کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹر، کرناٹک اور اترپردیش میں 552 اموات ہوئیں جو اس دوران ملک میں کل 1085 اموات کا 50.86 فیصد ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں اس عرصے کے دوران کووڈ 19 کے 392 مریضوں کی موت ہوگئی، وہیں کرناٹک میں 83 اور اترپردیش میں 77 افراد کی اس سے موت واقع ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 887992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887992/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-83347-نئے-کیسز-مجموعی-تعداد-5646011

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org