0
Wednesday 23 Sep 2020 20:04

بھارت میں لگاتار 5ویں روز کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے زائد

بھارت میں لگاتار 5ویں روز کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے زائد
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں لگاتار پانچویں دن کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 ہزار سے زائد کورونا مریضوں نے اس وباء کو شکست دی جس کے نتیجے میں ایکٹیو کیسز میں مزید کمی آئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89746 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحتمند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 4587614 ہوگئی۔ اس سے قبل ہفتہ کے روز 95880، اتوار کو 94612، پیر کو 93356 اور منگل کو 101468 کورونا مریض شفایاب ہوئے تھے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحتمند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 7484 کم ہوچکی ہے اور اب یہ کم ہوکر 968377 رہ گئی ہے۔ فعال کیسز میں ہفتہ کو 3790، اتوار کو 3140، پیر کو 7525 اور منگل کو 27438 کمی آئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 83347 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 5646011 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں 1085 مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کر کے 90020 ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 887993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش