0
Wednesday 23 Sep 2020 20:04

بھارتی پارلیمنٹ کی کارروائی کورونا وائرس کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

بھارتی پارلیمنٹ کی کارروائی کورونا وائرس کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر بھارتی پارلیمنٹ کے 252ویں اجلاس کی کارروائی بدھ کو مقررہ مدت سے قبل غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ پارلیمنٹ کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے مان سون اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے سے قبل اپنے اختتامی بیان میں کہا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کے پیش نظر ایوان کی کارروائی متعینہ مدت یکم اکتوبر سے پہلے آج ہی ملتوی کی جارہی ہے۔

سیشن کا آغاز 14 ستمبر کو خصوصی حفاظت اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیا گیا تھا۔ نائیڈو نے کہا کہ متعینہ شیڈول کے مطابق اس اجلاس میں ایوان کی 18 میٹنگیں ہونی تھیں لیکن صرف 10 میٹنگیں ہوسکی ہیں۔ انہوں نے اجلاس کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن ایوان میں حزب بھارتی پارلیمنٹ اختلاف کے رویے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اس طرح کا ناجائز سلوک نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 887995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش