QR CodeQR Code

کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نجی اسکول سیل

23 Sep 2020 18:56

وزیر تعلیم سندھ نے گلستان جوہر میں نجی اسکول کا دورہ کیا، جہاں پری پرائمری کلاسز شروع کرنے کے علاوہ ماسک سمیت دیگر ایس او پی پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے ڈائرکٹر پرائیویٹ اسکولز کو ہدایت کی کہ اسکول کو سیل کرکے مالک کے خلاف کارروائی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی میں نجی اسکول کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے گلستان جوہر میں نجی اسکول کا دورہ کیا، جہاں پری پرائمری کلاسز شروع کرنے کے علاوہ ماسک سمیت دیگر ایس او پی پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے ڈائرکٹر پرائیویٹ اسکولز کو ہدایت کی کہ اسکول کو سیل کرکے مالک کے خلاف کارروائی کی جائے۔ سعید غنی نے گلشن اقبال بلاک سات میں گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کالج میں پرنسپل کی غیر موجودگی اور صفائی کے فقدان پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر تعلیم نے پرنسپل کو شوکاز نوٹس دینے اور سیکرٹری کالجز کو وہاں دورہ کرنے کی ہدایت کردی۔


خبر کا کوڈ: 887998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887998/کراچی-میں-کورونا-ایس-او-پیز-کی-خلاف-ورزی-پر-نجی-اسکول-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org