QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کے الیکٹرک کی فرعونیت کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں، علامہ مبشر حسن

23 Sep 2020 19:08

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ترجمان نے کہا کہ شہر کراچی میں ایک مرتبہ پھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا گیا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کے الیکٹرک کے غیر انسانی طرز عمل پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر قائد کے عوام کو غیر اعلانیہ طویل دورانیہ کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کرنے کی مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کراچی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں ایک مرتبہ پھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا گیا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت کے الیکٹرک کے غیر انسانی طرز عمل پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائد بلنگ کے شکار عوام کو کے الیکٹرک انتظامیہ نے 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی اذیت میں مبتلا کرکے ذہنی مریض بنا دیا ہے، شدید گرمی کے موسم میں شہریوں کو طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں دوہرے عذاب کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ گیس پریشر میں کمی کو بنیاد بناکر شہریوں پر طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ مسلط کئے ہوئے ہے جبکہ صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور بجلی کے نرخ فرنس آئل کے وصول کئے جاتے ہیں۔ علامہ مبشر حسن نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان، چیئرمین نیب اور چیئرمین نیپرا سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کے الیکٹرک کی چور بازاری کا نوٹس لیکر کاروائی کا آغاز کیا جائے اور کے الیکٹرک کے مقابل کسی دوسری کمپنی کو بجلی کی فراہمی کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی فرعونیت کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 887999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/887999/وزیراعظم-عمران-خان-کے-الیکٹرک-کی-فرعونیت-خاتمے-کیلئے-اقدامات-کریں-علامہ-مبشر-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org