0
Wednesday 23 Sep 2020 20:49

نیب خیبر پختونخوا نے امیر مقام کو ایک بار پھر طلب کر لیا

نیب خیبر پختونخوا نے امیر مقام کو ایک بار پھر طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پر نیب خیبر پختونخوا نے امیر مقام کو ایک بار پھر طلب کر لیا۔ نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر سابق مشیر وزیراعظم امیر مقام کو نوٹس جاری کر دیا۔ نیب ذرائع کے مطابق امیر مقام کو 30 ستمبر کو نیب پشاور میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب میں امیر مقام کی یہ تیسری پیشی ہوگی۔ اس سے قبل امیر مقام فروری 2018ء اور اپریل 2010ء میں بھی پیش ہوئے تھے۔ گرفتاری سے بچنے کیلئے امیر مقام نے ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر بھی لیا تھا۔ امیر مقام پر کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز نیب خیبر پختونخوا نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو بھی آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں طلب کر رکھا ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو یکم اکتوبر کو حیات آباد کے آفس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق نیب خیبر پختونخوا کے پاس کیس میں شواہد اور معلومات ہیں، پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب قانون کے تحت کارروائی کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 888013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش