0
Wednesday 23 Sep 2020 20:55

سوات میں 13 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل

سوات میں 13 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل
اسلام ٹائمز۔ مدین کے علاقے میں 13 سال کے لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مدین میں 13 سال کے لڑکے سے زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا جس کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی جس نے بچے سے زیادتی کے بعد اس کے چیخنے چلانے پر بچے کا گلہ دبا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور واقعے میں مزید ملزمان کے ملوث ہونے کے شعبے پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ روز مردان میں بھی ایک 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی تھی۔ رواں ماہ ہی نوشہرہ میں بھی سوتیلے چچا نے 9 سالہ معصوم بھتیجے کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ 9 سالہ معصوم محمد عاصم نے والد سے کہا کہ چچا گذشتہ کئی عرصہ سے میرے ساتھ جنسی درندگی کر رہا ہے اور مجھ کو 500 سو روپے دیئے ہیں تاکہ کسی کو نہ بتاؤں اور زبان بند رکھوں۔
خبر کا کوڈ : 888014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش