QR CodeQR Code

شدت پسندی سوچ دوبارہ سامنے آ رہی ہے، ایمل ولی خان

23 Sep 2020 21:03

پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ بی آر ٹی میں بھرتیاں پیسوں کی بنیاد پر کی گئی ہیں، صوبے کے تمام عہدوں پر بھرتیوں کیلئے بولیاں لگ رہی ہے، بی آر ٹی کے 100 ارب روپے ضم اضلاع میں خرچ ہوتے تو عوام کو فائدہ ہوتا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس کی مثال ہے۔ پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی بسیں ہر دوسرے دن جل رہی ہیں، بتایا جائے کہ بس کسی کمپنی سے خریدی گئی ہیں یا اسے یہاں پر تیار کیا گیا ہے، بسوں کی وارنٹی ہے یا نہیں ہے، بی آر ٹی کو برباد ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ بنا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی میں بھرتیاں پیسوں کی بنیاد پر کی گئی ہیں، صوبے کے تمام عہدوں پر بھرتیوں کیلئے بولیاں لگ رہی ہے، بی آر ٹی کے 100 ارب روپے ضم اضلاع میں خرچ ہوتے تو عوام کو فائدہ ہوتا۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ صوبے میں دہشت گرد دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں، شدت پسندی سوچ دوبارہ سامنے آ رہی ہے، صوبہ دہشت گردی کی لہر کو مزید برداشت نہیں کرسکتا، عوامی نیشنل پارٹی روز اوّل سے دہشت گردی کے خلاف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بالائی اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی داد رسی کی جائے، یکساں نصاب تعلیم کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، اگر سچ لکھا جائے تو پھر یکساں نصاب تعلیم ماننے کو تیار ہیں، دو اکتوبر کو یوم عدم تشدد منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تھانوں کی سطح پر مصالحاتی کمیٹیوں میں بھتہ خوروں اور لینڈ مافیا کو نمائندگی دی ہے، عمران خان پی ٹی آئی کے وزیراعظم ہیں، ملک کے وزیر اعظم نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 888015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888015/شدت-پسندی-سوچ-دوبارہ-سامنے-آ-رہی-ہے-ایمل-ولی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org