0
Wednesday 23 Sep 2020 21:05

دینی مدارس کا قیام اپنی جگہ اہم ہے لیکن دیہی علاقوں میں تعلیمی اداروں کا قیام بھی وقت کی اہم ضرورت ہے، میاں غفار احمد 

دینی مدارس کا قیام اپنی جگہ اہم ہے لیکن دیہی علاقوں میں تعلیمی اداروں کا قیام بھی وقت کی اہم ضرورت ہے، میاں غفار احمد 
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے و پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کے قیام میں مقامی حکومتوں کا اہم کردار ہے، اتنہاپسندی اور تشدد کے خاتمہ کیلئے حکومت پنجاب کے منظورشدہ قوانین پر سختی عمل سے عمل درآمد کرایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم امن کے حوالے سے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ عوامی امن بیٹھک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کا اہتمام سماجی تنظیم ایس ایس ڈی او کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب میں سید علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے اگرچہ قوانین موجود ہیں لیکن پر ان پر عمل درآمد کی ضرورت ہے اس حوالے سے ایس ایس ڈی او کا کردار لائق تحسین ہے، جو ارکان اسمبلی کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ میاں غفار احمد نے کہا کہ قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے تعلیم کا فروغ ضروری ہے۔ دینی مدارس کا قیام اپنی جگہ اہم ہے لیکن دیہی علاقوں میں تعلیمی اداروں کا قیام بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے عام لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے اور سوسائٹی کو مضبوط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم ریا ست مدینہ سے قبل کی دنیا میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علم ہی نفرت کو محبت میں تبدیل کر سکتا ہے، علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ قیام امن کیلئے حضرت عمر فاروق کے دور خلافت کا نظام نافذ کرنے کی ضرورت ہے، دینی مدارس امن کا گہوارہ ہیں، مظہر جاوید سیال نے تجویز پیش کی کہ فرقہ واریت کی لہر ہی اصل میں انتہا پسندی ہے، فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے علما اور میڈیا مثالی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ علامہ محمد احمد حنیف جالندھری نے کہا کہ ملک میں انصاف کا نظام رائج کیا جائے تب ہی امن بحال ہوسکتا ہے۔ شازیہ عابد اور بختیار تنویر اے شیخ نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے معاشی خوشحالی کی ضرورت ہے، جبکہ نوید عامر جیوا نے کہا کہ حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے 11 اگست کے خطاب کو عام کر کے اسی پر عمل کرایا جائے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 888016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش