0
Wednesday 23 Sep 2020 21:58

کوہاٹ، ضیاء اللہ بنگش کی شہید ارتضیٰ حسین اور میر حسن کے اہلخانہ سے ملاقات و تعزیت

کوہاٹ، ضیاء اللہ بنگش کی شہید ارتضیٰ حسین اور میر حسن کے اہلخانہ سے ملاقات و تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مشیر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش پشاور چوک کوہاٹ واقعہ میں شہید ہونے والے سید ارتضیٰ حسین اور سید میر حسن جان کی رہائشگاہ پر گئے، جہاں لواحقین اور اہل تشیع مشران سے ملاقات اور جرگہ سے خطاب کیا۔ ضیاء اللہ بنگش نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے تعزیت کی۔ انہوں نے ذمہ داران اور شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی مکمل یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پشاور چوک کوہاٹ واقعہ افسوس ناک ہے، جس پر دکھ ہوا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں اور اہل سنت اور اہل تشیع مشران سے ملاقات کریں گے۔ جلد ذمہ داران اور شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کریں گے، ضیاء اللہ بنگش نے مزید کہا کہ کوہاٹ کا امن برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہم نے اتحاد کے ساتھ رہنا ہے اور معاشرے میں شرپسند عناصر کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 888019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش