QR CodeQR Code

ڈیل نہ ہونے پر نواز شریف اور مریم نواز تنقید کر رہے ہیں، فواد چوہدری

23 Sep 2020 22:33

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ناراضی ہی یہ ہے کہ فوج ہمارا ساتھ کیوں نہیں دیتی آج فوج کہہ دے ساتھ دیگی تو نواز شریف کل کھڑے ہوجائیں گے، نواز شریف ہمیشہ اسی طرح اقتدار میں آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے نون لیگ نے ریلیف لینے کیلئے کتنا زور لگایا ہے، ڈیل نہیں ہوسکی، اس لیے نواز شریف اور مریم نواز تنقید کر رہی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کہا کہ ملاقاتیں نواز شریف مریم سے متعلق تھیں، ملاقاتوں میں نواز شریف اور مریم نواز کیلئے ریلیف مانگا جا رہا تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بات 100 فیصد درست ہے کہ ملاقات سیاسی طور پر تھی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کر دیا۔ دونوں ملاقاتیں خصوصی تھیں، محمد زبیر کی طرح اور لوگوں کے بھی تعلقات ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی نواز شریف نے ٹی وی پر کہا کہ کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے اور اگلے ہی دن اسمبلیاں توڑ دیں، ایسے ہی نواز شریف لڈیاں ڈالتے ہوئے بیرون ملک چلے گئے تھے، الیکشن کا بائیکاٹ کراکر خود نواز شریف الیکشن لڑگئے تھے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت مریم نواز کے قریب ترین لوگوں میں محمد زبیر شامل ہیں، نواز شریف کی ناراضی ہی یہ ہے کہ فوج ہمارا ساتھ کیوں نہیں دیتی آج فوج کہہ دے ساتھ دیگی تو نواز شریف کل کھڑے ہوجائیں گے، نواز شریف ہمیشہ اسی طرح اقتدار میں آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 888022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888022/ڈیل-نہ-ہونے-پر-نواز-شریف-اور-مریم-تنقید-کر-رہے-ہیں-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org