0
Wednesday 23 Sep 2020 22:49

جی بی الیکشن، پیپلزپارٹی نے سترہ حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کر دیا

جی بی الیکشن، پیپلزپارٹی نے سترہ حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کے لئے 17 نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ بلاول ہاﺅس سے جاری اعلامیہ کے مطابق جبکہ ہنزہ نگر ون، نگر دو، اسکردو چار، اسکردو پانچ، استور دو، دیامر چار اور غذر حلقہ دو کی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دیگر حلقوں میں جی بی ایل اے ون گلگت ون کیلئے پی پی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، جی بی ایل اے دو گلگت میں جمیل احمد، جی بی ایل اے تین گلگت تین سے آفتاب حیدر کو امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔ جی بی ایل اے چھ ہنزہ 3 کیلئے ظہور کریم امیدوار ہوں گے۔ جی بی ایل اے 7 سکردو ون میں سید مہدی شاہ، جی بی ایل اے آٹھ سکردو ٹو کیلئے محمد علی شاہ، جی بی ایل اے نو سکردو 3 میں وزیر وقار، جی بی ایل اے 12 سکردو چھ (شگر) کیلئے عمران ندیم کو نامزد کیا گیا ہے۔ جی بی ایل اے 13 استور ایک سے عبد الحمید، دیامر ایک سے بشیر خان، دیامر حلقہ 2 سے حاجی دلبر خان، جی بی ایل اے سترہ دیامر تین سے عبد الغفار خان امیدوار ہوں گے جبکہ جی بی ایل اے 19 غذر ایک سے پیر جلال شاہ، جی بی ایل اے 21 غذر تین کیلئے محمد ایوب کو نامزد کیا گیا ہے۔ جی بی ایل اے 22 گانچھے ایک سے محمد جعفر، جی بی ایل اے 23 گانچھے دو سے غلا م علی حیدری اور جی بی ایل اے 24 گانچھے تین سے انجینئر محمد اسماعیل کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ باقی سات حلقوں کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا جن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 888023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش