0
Wednesday 23 Sep 2020 22:54

پشاور ہائیکورٹ کا ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست پر پی ٹی اے، پیمرا اور ایف آئی اے کو نوٹس

پشاور ہائیکورٹ کا ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست پر پی ٹی اے، پیمرا اور ایف آئی اے کو نوٹس
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست پر پی ٹی اے، پیمرا اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد نعیم انور نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک نوجوانوں کو خود غرض بنا رہی ہے، یہ ایپ وقت کے ضیاع سمیت ہراسگی کا باعث بن رہی ہے، بنگلہ دیش اور ملائیشیا میں ٹک ٹاک پر پابندی ہے لہذا پاکستان میں بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جائے۔ عدالت نے پی ٹی اے ،پیمرا اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 7 دنوں میں جواب جمع کرنے کا حکم دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 888024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش