0
Wednesday 23 Sep 2020 23:44

پاراچنار، قدرتی حسن سے مالا مال علاقہ چھپر بنیادی سہولیات سے محروم

پاراچنار، قدرتی حسن سے مالا مال علاقہ چھپر بنیادی سہولیات سے محروم
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار شہر سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر کوہ سفید کے دامن میں واقع قدرتی حسن سے مالا مال علاقہ چھپر زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، سڑک نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بی ایچ یو نہ ہونے سے علاج معالجے میں دشواریوں کو سامنا ہے۔ علاقے میں 2010 میں قائم ہونے والا مڈل سکول جس سے آس پاس کے چار دیہات مستفید ہوسکتے ہیں، بدقسمتی سے یہ سکول میں سٹاف اور نگہداشت نہ ہونے کے باعث کھنڈرات کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قدرتی حسن سے مالا مال علاقہ چھپر کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 888035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش