0
Wednesday 23 Sep 2020 23:49

اسرائیل کی پہلی براہ راست کمرشل پرواز کی بحرین آمد

اسرائیل کی پہلی براہ راست کمرشل پرواز کی بحرین آمد
اسلام ٹائمز۔ دونوں ممالک کے سفارتی و تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل کی پہلی براہ راست کمرشل پرواز بحرین پہنچ گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور بحرین کے درمیان سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے لیے فضائی راستے کھول دیئے ہیں اور آج اسرائیل سے پہلی براہ راست کمرشل پرواز بحرین پہنچ گئی۔ فضائی سفر کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار کے ڈیٹا سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیر ایئرلائنز کی ایئربس اے 320 بدھ کو اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے 3 گھنٹے کی مسافت طے کرکے بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جس کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کی۔

اسرائیل اور بحرین کی جانب سے کمرشل پرواز کے حوالے سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے میں اہم سرکاری حکام پر مشتمل ایک وفد موجود ہے۔ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی۔ واضح رہے کہ عرب ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات کے حوالے سے امن معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے بعد اسرائیل کی متحدہ عرب امارات پہلی پرواز سے متحدہ عرب امارات پہلی فلائٹ پہنچی تھی تو باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن اس موقع پر کسی بھی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 888037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش