0
Thursday 24 Sep 2020 08:57

نائیجیریا, گیس ٹینکر میں دھماکا، 28 افراد ہلاک

نائیجیریا, گیس ٹینکر میں دھماکا، 28 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا میں گیس ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، واقعے میں 9 بچوں سمیت 28 افراد ہلاک ہو گئے، دھماکے اور آتشزدگی کے باعث کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ روڈ سیفٹی ایجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وسطی نائیجیریا کی ریاست میں گیس ٹینکر پھٹا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ فیڈرل روڈ سیفٹی کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق واقعہ ہائی وے پر واقع ایک پیٹرول اسٹیشن کے سامنے پیش آیا۔ ریاستی گورنر کا کہنا ہے کہ حادثے میں متعدد جانوں کا زیاں ہوا، ٹینکر میں آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں، املاک اور دیگر قیمتی سامان تباہ ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 888065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش