0
Thursday 24 Sep 2020 09:08

کشمیری خود کو بھارتی نہیں سمجھتے، فاروق عبدﷲ

کشمیری خود کو بھارتی نہیں سمجھتے، فاروق عبدﷲ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبدﷲ نے کہا ہے کہ کشمیری غلام بن کر رہ گئے ہیں۔ بھارتی حکومت ان سے دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کرتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبدﷲ کا کہنا تھا کہ کشمیری اب خود کو بھارتی نہیں سمجھتے اور نہ ہی بننا چاہتے ہیں، بلکہ کشمیری چاہیں گے کہ ان پر بھارت کے بجائے چین کی حکومت ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرفیو ہٹتے ہی لاکھوں کشمیری اپنے حق کے لیے باہر نکلیں گے، انہیں بھارتی حکومت پر ذرہ بھر بھی اعتماد نہیں، بھارتی حکومت نے ڈومیسائل کے نئے قانون سے کشمیریوں کو مزید متنفر کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے اقدامات کا مقصد وادی کو ہندو اکثریت والی ریاست بنانا ہے۔ فاروق عبدﷲ نے کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کی بحالی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا وقار بحال کرنے کے لیے پرُامن کوششیں آخری سانس تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لوک سبھا کے ختم ہونیوالے سیشن میں بات نہیں کرنے دی گئی، ایسا لگتا ہے ہم مودی سرکار کے غلام ہیں۔
خبر کا کوڈ : 888067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش