QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی جی خان سے داعش کے 2 دہشتگرد گرفتار

24 Sep 2020 18:03

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے اور گرفتار مبینہ دہشت گرد ڈیرہ غازی خان میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان سے بارودی مواد بھی برآمد کیا ہے جس کو بم سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں داعش کے دہشتگردوں کا مکمل صفایا نہ ہو سکا۔ نیشنل ایکشن پلان کے باوجود دہشتگردوں کی صوبے میں موجودگی کا انکشاف۔ سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم داعش کے دو سرگرم کارکن ڈی جی خان کے علاقے دھرما ڈسٹرکٹ پولیس سٹیشن کی حدود میں موجود ہیں، جس پر سی ٹی ڈی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران مبینہ طور پر 2 دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے اور گرفتار مبینہ دہشت گرد ڈیرہ غازی خان میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان سے بارودی مواد بھی برآمد کیا ہے جس کو بم سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنا دیا۔


خبر کا کوڈ: 888072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888072/سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-جی-خان-سے-داعش-کے-2-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org