QR CodeQR Code

شہباز شریف عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

24 Sep 2020 10:26

لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی سماعت کر رہا ہے، شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی سماعت کر رہا ہے، شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ نواز لیگی رہنما اور کارکنان بھی اس موقع پر عدالت کے باہر جمع ہو گئے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی لاہور ہائیکورٹ کے باہر موجود ہے جبکہ واٹر کینن بھی منگوائے گئے ہیں۔ حکام نے غیر متعلقہ افراد کے عدالت آنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے شہباز خاندان کے خلاف 7 ارب 35 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 888076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888076/شہباز-شریف-عبوری-ضمانت-میں-توسیع-کیلئے-لاہور-ہائیکورٹ-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org