0
Thursday 24 Sep 2020 10:42

مختلف ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

مختلف ممالک کے سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلئے 24 ممالک کے سفیر اور دفاعی اتاشی روانہ ہو گئے جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بریفنگ دیں گے۔ سفارتکاروں کا وفد بھارتی فائرنگ کے شکار متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔ سفیروں میں آذربائیجان، بوسنیا، یورپی یونین، پرتگال کے سفرا اور دفاعی اتاشی وفد میں شامل ہیں۔ سعودی عرب،جنوبی افریقہ،ترکی اور فلسطین کے سفرا بھی کنٹرول لائن کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ یونان، آسٹریلیا، ایران، کرغزستان اور عراقی سفیر بھی دورہ کرنے والے وفد میں شامل ہیں۔ برطانوی،اٹلی،پولینڈ، ازبکستان اور جرمنی کے علاوہ سویٹزرلینڈ، فرانس، مصر، لیبیا، یمن، افغانستان کے سفیروں کو بھی کنٹرول لائن کا دورہ کروایا جا رہا ہے جبکہ عالمی ادارہ برائے خوراک کے نمائندے بھی وفد میں شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 888081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش