QR CodeQR Code

نوازشریف اب پاکستان نہیں آئیں گے، شیخ رشید احمد

24 Sep 2020 11:30

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ون آن ون سے مراد ٹو آن ٹو ہے، ایک طرف سے احسن اقبال اور خواجہ آصف تھے تو دوسری جانب آرمی چیف اور جنرل فیض حمید ملاقات میں موجود تھے۔ انگلش اخبار نے بھی ملاقات کی خبر دی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ کہتے ہیں جتنا شور کرنا ہے کرلیں ان کو این  آر او نہیں ملے گا، نوازشریف اب پاکستان نہیں آئیں گے، نون لیگ سے شین لیگ کے جنم لینے میں ایک ماہ یا اس سے بھی کم وقت لگ سکتا ہے۔ ون آن ون سے مراد ٹو آن ٹو ہے، ایک طرف سے احسن اقبال اور خواجہ آصف تھے تو دوسری جانب آرمی چیف اور جنرل فیض حمید ملاقات میں موجود تھے۔ انگلش اخبار نے بھی ملاقات کی خبر دی، مگر میں نے ملاقات کی بات کردی تو قیامت آگئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ پہلی ملاقات میں کھانا بھی شہباز شریف کے ساتھ کھایا، دوسری میٹنگ میں چائے اور سالاد تھی، دونوں میٹنگز رات بارہ بجے ہوئیں۔ یہ جھوٹے ہیں اور مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، نواز شریف جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے دھرنا پارٹی سے ثالثی کرائی تھی، اس وقت بھی یہ انکاری تھے مگر آصف غفور نے تصدیق کردی تھی کہ انہوں نے ثالثی کرائی۔ گزشتہ روز بھی ڈی جی آئی ایس پی آر  نے ملاقات کی تصدیق کی۔


خبر کا کوڈ: 888100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888100/نوازشریف-اب-پاکستان-نہیں-آئیں-گے-شیخ-رشید-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org