0
Thursday 24 Sep 2020 12:27

عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں سے متعلق بات چیت کی گئی اور پنجاب میں سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں شعبہ زراعت کی پائیدار ترقی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئے بیج متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے جبکہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا ٹیسٹ رن مکمل ہو چکا ہے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین اگلے ماہ کے آخر تک چلانے کا ارادہ ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اورنج ٹرین سے متعلق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے راستے پر شجر کاری اور بیوٹی فکیشن کی جا رہی ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے ناگزیر اہمیت کا حامل ہے جبکہ سی پیک پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 888113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش