0
Thursday 24 Sep 2020 12:37

کینیڈا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا انتباہ جاری کر دیا گیا

کینیڈا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا انتباہ جاری کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔ قوم سے خطاب میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی بھی یہ خبر سننا نہیں چاہتا، لیکن ہم سب مل کر کورونا وائرس کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ کینیڈا کے لوگوں میں طاقت ہے کہ وہ وبائی مرض کو ایک مرتبہ پھر پھیلنے سے روک سکیں۔ خیال رہے کہ کینیڈا میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 47 ہزار 753 افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار243 ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 81 ہزار 953 افراد ہلاک اور 3 کروڑ20 لاکھ 92 ہزار 156 متاثر ہو چکے ہیں۔ دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ36 لاکھ75 ہزار955 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد74 لاکھ24 ہزار248 رہ گئی ہے۔ امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں 2 لاکھ 6 ہزار 593 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 71 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد57 لاکھ30 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 91 ہزار173 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں46 لاکھ62 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 39ہزار65 اموات ہوئی ہیں۔ روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں11 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار799 ہوگئی ہے۔ کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 24 ہزار746 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 84 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 888114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش