0
Thursday 24 Sep 2020 13:17

شہباز شریف کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، رانا ثناء اللہ

شہباز شریف کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ میاں شہباز شریف کی درخواستِ ضمانت مسترد ہوئی تو وہ خود کو قانون کے حوالے کر دیں گے۔ رانا ثناء اللہ لاہور ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، قوم جانتی ہے کہ میاں شہباز شریف بے گناہ اور بے قصور ہیں۔ شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کر رہا ہے۔ دورانِ سماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہبازشریف، رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ کسی بھی بدنظمی کو روکنے کے لیے واٹر کینن اور قیدیوں والی وین بھی موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 888130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش