QR CodeQR Code

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری

24 Sep 2020 15:22

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کیجانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 24 ستمبر کو آر اوز کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائیگا۔ انتخابی امیدوار 25 سے 30 ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 24 ستمبر کو آر اوز کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔ انتخابی امیدوار 25 سے 30 ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، یکم اکتوبر کو امیدواروں کے نام شائع کیے جائیں گے۔ آر اوز کی جانب سے امیدواروں کی سکروٹنی کی آخری تاریخ 7 اکتوبر ہوگی جبکہ ریٹرننگ آفیسز کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 11 اکتوبر ہوگی۔ اپیلیٹ ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر عملدرآمد کی تاریخ 17 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

18 اکتوبر کو نظرثانی شدہ امیدواروں کی لسٹ شائع کی جائے گی جبکہ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 19 اکتوبر کو واپس لیے جا سکیں گے۔ 26 اکتوبر کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے جبکہ 15 نومبر کو پولنگ ہوگی۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی شیڈول کا اعلان دوسری مرتبہ کیا گیا ہے، اس سے پہلے 2 جولائی کو بھی انتخابی شیڈول جاری کیا گیا تھا، تاہم بعد میں الیکشن کمیشن کی تیاریاں نہ ہونے پر شیڈول کو معطل کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 888145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888145/گلگت-بلتستان-اسمبلی-کے-انتخابات-کا-شیڈول-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org