QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ نے مہمند میں 2 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر گورسل اور سرلڑہ روڈ کا افتتاح کردیا

24 Sep 2020 16:54

محمود خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم نے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانا ہے، 10 سالہ ترقیاتی منصوبوں کے پہلے 2 سال پلاننگ میں لگنے تھے، اب ہم سرمایہ کاری کی طرف جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے قبائلی ضلع مہمند میں 2 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر گورسل اور سرلڑہ روڈ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانا ہے، 10 سالہ ترقیاتی منصوبوں کے پہلے 2 سال پلاننگ میں لگنے تھے، اب ہم سرمایہ کاری کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ترقیاتی منصوبوں سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی، آج کے دورے میں مامد گٹ اسپتال کا افتتاح بھی ہوگا، ہم نے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانا ہے، تمام وعدے پورے کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 888156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888156/وزیراعلی-نے-مہمند-میں-2-ارب-روپے-کی-لاگت-سے-تعمیر-گورسل-اور-سرلڑہ-روڈ-کا-افتتاح-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org