0
Thursday 24 Sep 2020 17:53

آئی جی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا قبائلی ضلع اورکزئی کا پہلا دورہ

آئی جی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا قبائلی ضلع اورکزئی کا پہلا دورہ
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے قبائلی ضلع اورکزئی کا پہلا دورہ کیا۔ کلایہ ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر آئی جی پی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی پیش کی۔ اورکزئی پولیس حکام کی طرف سے آئی جی پی کو روایتی پگڑی پہنائی گئی اور سوینئیر پیش کئے گیے۔ ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ، کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس بریگیڈیئر ذاکر اللہ، ڈی پی او اورکزئی نثار احمد، ڈی سی اورکزئی واصل خان، پولیس و عسکری اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر حکام بھی آئی جی پی کے ہمراہ تھے۔ آئی جی پی نے دورے کے موقع پر گرین پاکستان شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور انہیں علاقہ کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 888163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش