0
Thursday 24 Sep 2020 18:18

لاہور سمیت پنجاب میں سائبر کرائم کے واقعات میں مسلسل اضافہ

لاہور سمیت پنجاب میں سائبر کرائم کے واقعات میں مسلسل اضافہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب میں سائبر کرائم کے واقعات میں مسلسل اضافہ، ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ شہریوں کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے افسران کی عدم دلچسپی کے باعث شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 6 ماہ کے دوران 4 ہزار سے زائد درخواستیں ایف آئی اے کو دی گئیں مگر یہ درخواستیں کارروائی کی بجائے دفتر کی فائلوں میں دبا دی گئیں۔ ایف آئی اے کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں چار ہزار سات سو چھہتر درخواستیں موصول ہوئیں۔ انہی چھ ماہ میں صرف اکانوے مقدمات درج کیے گئے جبکہ چار ہزار چھ سو پچاسی درخواستیں التوا کا شکار ہیں۔ ادھر سادہ لوح عوام موبائل اور انٹرنیٹ پر لٹنے کے بعد سائبر کرائم ونگ میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ سائبر کرائم ونگ میں تعینات افسران کی عدم دلچسپی سے سائل خوار ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب مذہبی  منافرت کے بھی بہت سے صفحات سوشل میڈیا پر ابھی بھی ایکٹو ہیں جن کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ 
خبر کا کوڈ : 888178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش