QR CodeQR Code

6 ملازمین کی موت، خرم شیر زمان کا محکمہ زراعت کیخلاف مقدمے کا مطالبہ

24 Sep 2020 18:18

ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر زراعت سندھ اور محکمے کے رویے کی مذمت کرتا ہوں، چھ ملازمین کے قتل کا مقدمہ ان کے خلاف درج ہونا چاہیئے، سندھ حکومت ان 6 لوگوں کی موت کی ذمہ دار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں ٹڈی دل کے خاتمے کے دوران 6 ملازمین کی موت پر پی ٹی آئی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خرم شير زمان نے محکمہ زراعت کے خلاف مقدمے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے مذمتی بیان میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اربوں روپے سے ٹڈی دل اسپرے کے لئے گاڑیاں خریدیں، اسپرے کرنے سے محکمے کے ہی 6 ملازم جان کی بازی ہار گئے، سمجھ نہیں آتی ان نالائقوں کو ایسے مشورے کون دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے گھومنے پھرنے کے لئے ہیلی کاپٹر موجود ہے، اسپرے کے لئے ان کو کوئی جہاز نہیں ملا، اسپرے کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، اسپرے کے ڈبے دیکر انہیں ایک ارب کی گاڑی میں بٹھا دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر زراعت سندھ اور محکمے کے رویے کی مذمت کرتا ہوں، چھ ملازمین کے قتل کا مقدمہ ان کے خلاف درج ہونا چاہیئے، سندھ حکومت ان 6 لوگوں کی موت کی ذمہ دار ہے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کے معاوضے میں اضافہ کرے۔


خبر کا کوڈ: 888180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888180/6-ملازمین-کی-موت-خرم-شیر-زمان-کا-محکمہ-زراعت-کیخلاف-مقدمے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org