QR CodeQR Code

اربعین حسینی ملت تشیع پاکستان کی طاقت کا مظہر ثابت ہوگا، عارف حسین الجانی

24 Sep 2020 18:29

لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا کہنا تھا کہ مظلومین کی حمایت اور ظالمین کی مخالفت درسِ کربلا و عاشورہ ہے، اربعین مارچ میں فلسطین، یمن اور کشمیریوں سمیت دنیا بھر کے مظلومین کی داد رسی اور قبلہ اول کے غاصب صیہونی عالمی استکبار کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ امسال شہدائے کربلا کے چہلم کے روز مُلک بھر میں جلوس ہائے عزاء اور اربعین مارچ میں عزادارانِ امام حسین علیہ السلام بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے تنظیم کے مرکزی دفتر لاہور میں خصوصی اجلاس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں ایک طرف پاکستان میں تکفیری عناصر ملک میں فرقہ واریت کے ناسور کو ہوا دے رہے ہیں اور سازشیں کی جا رہی ہیں، وہیں اربعین حُسینی ملت تشیع پاکستان کی طاقت اور عظمت کا مظہر ثابت ہوگا، ان شاء اللہ ہر حسینی امام عالی مقامؑ کی ذات کو سفینہ نجات قرار دیتے ہوئے امامؑ سے اپنی عقیدت کا اظہار کرے گا۔

مرکزی صدر نے مزید کہا کہ مظلومین کی حمایت اور ظالمین کی مخالفت درسِ کربلا و عاشورہ ہے، اربعین مارچ میں فلسطین، یمن اور کشمیریوں سمیت دنیا بھر کے مظلومین کی داد رسی اور قبلہ اول کے غاصب صیہونی عالمی استکبار کیخلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے۔ پاکستان میں شیعہ اور سنی دونوں یک جان اور متحد ہیں، ان شاء اللہ اربعین مارچ میں تمام مسلمان شریک ہوں گے اور یہ روز فتنہ گروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ مرکزی صدر نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے، یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، ہم اس کیخلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 888183

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888183/اربعین-حسینی-ملت-تشیع-پاکستان-کی-طاقت-کا-مظہر-ثابت-ہوگا-عارف-حسین-الجانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org