QR CodeQR Code

خدانخواستہ کورونا کی وباء اسکولوں میں پھیلی تو صورت حال خراب ہوسکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

24 Sep 2020 18:32

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایس او پیز فالو کرنے پر آمادہ کرنے کے لئے اسکولز کو مزید ایک ہفتے کا وقت دیا، 28 تاریخ کو مرحلہ وار اسکول کھولنے کا جائزہ لیا جائے گا، کورونا وائرس نوجوانوں میں زیادہ پایا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خدانخواستہ کورونا کی وباء اسکولوں میں پھیلی تو صورت حال خراب ہوسکتی ہے، والدین ماسک اور ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایس او پیز فالو کرنے پر آمادہ کرنے کے لئے اسکولز کو مزید ایک ہفتے کا وقت دیا، 28 تاریخ کو مرحلہ وار اسکول کھولنے کا جائزہ لیا جائے گا، کورونا وائرس نوجوانوں میں زیادہ پایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے جب اسکول جائیں تو لازمی ماسک پہنیں، جان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے، 39875 ٹیسٹ اسکولوں میں کرچکے ہیں جن میں سے 185 مثبت آئے، احتیاط کے علاوہ کورونا کا کوئی علاج ابھی تک نہیں آیا، جب تک کورونا ویکسین آئے ہمیں بہت احتیاط کی ضرورت ہے، وباء اب بھی موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ نے کورونا پر ٹاسک فورس27 فروری کو بنائی تھی، کل کورونا ٹاسک فورس میٹنگ میں صورت حال کا جائزہ لیا، ہم نے ٹیسٹنگ کی تعداد پہلے سے بھی بڑھا دی ہے، کل ہم نے 18 ہزار ٹیسٹ کئے تھے۔

وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا صورت حال میں کاروبار بند ہونے سے بڑا نقصان ہوا، دوسری جانب سندھ میں غیر معمولی بارشیں ہوئیں، 27 اگست کی بارش نے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے، 96 فیصد شہر کو 48 گھنٹے میں صاف کیا گیا تھا، سب کو پتہ ہے کس طرح نالوں پر قبضے اور تجاوزات بنیں، کراچی کا سیوریج سسٹم کافی پرانا ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جب بارشیں ہوئیں تو ہم لوگ سڑکوں پر تھے، وفاقی حکومت سے سخت احتجاج کرتا ہوں، وفاقی حکومت نے سندھ کی صورتحال پر بے حسی دکھائی، تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر پر کام کررہے ہیں، وزیراعظم کو بارشوں کے باعث تباہی کے حوالے سے خط بھی لکھا تھا۔


خبر کا کوڈ: 888186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888186/خدانخواستہ-کورونا-کی-وباء-اسکولوں-میں-پھیلی-صورت-حال-خراب-ہوسکتی-ہے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org