QR CodeQR Code

بھارت کی 10 ریاستوں کے 74 فیصد مریض کورونا انفیکشن سے صحتیاب

24 Sep 2020 21:20

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے جمعرات کو کہا کہ یہ لگاتار چھٹا دن ہے کہ کورونا انفیکشن سے پاک مریضوں کی تعداد میں انفیکشن کے نئے معاملات کی تعداد زیادہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کووڈ 19 سے نجات پاکر صحتیاب ہونے والے مجموعی طور پر 87374 مریضوں میں سے 74 فیصد مریض ملک کے دس ریاستوں کے ہیں، جن میں صرف مہاراشٹر کے 22.3 فیصد ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے جمعرات کو کہا کہ یہ لگاتار چھٹا دن ہے کہ کورونا انفیکشن سے پاک مریضوں کی تعداد میں انفیکشن کے نئے معاملات کی تعداد زیادہ ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں انفیکشن کے 86508 نئے کیسوں کی تصدیق ہوگئی جبکہ 87374 افراد میں کورونا انفیکشن پاک ہوئے۔ اس وقت ملک میں کورونا ریکوری کی شرح 81.55 فیصد ہے اور اب تک مجموعی طور پر 4674987 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے وابستہ مریضوں میں سے 22.3 فیصد یعنی 19467 مہاراشٹر سے ہیں۔ بھارت میں 13 ریاستیں ایسی ہیں جہاں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے انفیکشن کے نئے کیسوں سے کہیں زیادہ ہے۔ ان ریاستوں میں چھتیس گڑھ، اترپردیش، آندھرا پردیش، دہلی، ہریانہ، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش، منی پور، چندی گڑھ، میزورم، تریپورہ اور تمل ناڈو شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 888198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888198/بھارت-کی-10-ریاستوں-کے-74-فیصد-مریض-کورونا-انفیکشن-سے-صحتیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org