0
Thursday 24 Sep 2020 21:10
اپوزیشن استعفے دے ہم کل الیکشن کرا دیں گے

مولانا سے بلاول تک سب آرمی چیف سے اکیلے ملاقات کرتے ہیں، شیخ رشید

نواز شریف نے اداروں کو للکار کر خود اپنی قبر کھود لی
مولانا سے بلاول تک سب آرمی چیف سے اکیلے ملاقات کرتے ہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات کر چکے ہیں اور جلد مولانا کی ملاقات کا وقت و جگہ بتادوںگا۔ فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ میری بات سے اودھم کیوں مچ گیا، کیا آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز کی بات نہیں، مولانا سے لے کر بلاول تک سب اپوزیشن رہنما آرمی چیف سے اکیلے ملاقات کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے تنہا ملاقات کر چکے ہیں، جلد مولانا کی ملاقات کا وقت اور جگہ بتادوں گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کون سا سیاسی لیڈر ہے جو کہتا ہے کہ آرمی چیف سے نہیں ملتا میں اب ہر شہر میں ایسے ایک لیڈر کو بے نقاب کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر 36 سال سے جنرل باجوہ سے نہیں ملے تھے اب درخواست کرکے آرمی چیف سے ملاقات کی اور نواز شریف اور مریم نواز کا کیس لڑا، نواز شریف کا ایک سال سے ٹویٹر اکاؤنٹ بھی اسی لئے بند تھا کہ شاید جان بخشی ہو جائے، نواز شریف نے اداروں کو للکار کر خود اپنی قبر کھود لی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول ابھی پیدا نہیں ہوئے تھے جب میں قومی سلامتی کمیٹی کا رکن تھا، اگر بینظیر زندہ ہوتی تو بلاول کو بتاتی کہ شیخ رشید کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی نے چار ماہ کا ٹائم دیا تو میں بھی انہیں 4 ماہ کا ٹائم دیتا ہوں، اے پی سی کے ممبران قوم کو بہکانہ چاہتے ہیں، ملک کو لوٹ کر کھا لیا اب  آپ کس منہ سے قوم سے ساتھ مانگتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن استعفے دے ہم کل الیکشن کرا دیں گے لیکن پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی سے استعفے نہیں دے گی۔
خبر کا کوڈ : 888201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش