QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں 1104 نئے کورونا کیسز، مجموعی تعداد 68614

24 Sep 2020 22:42

؎آج ظاہر ہونے والے 480 کیسوں کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 624 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے اور ان میں 25 مسافر بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1104 افراد کورونا انفکشن میں مبتلاء پائے گئے ہیں۔ اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 68614 تک پہنچ گئی ہے۔ آج ظاہر ہونے والے 480 کیسوں کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 624 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے اور ان میں 25 مسافر بھی شامل ہیں۔ اعداد و شمار دیتے ہوئے ذرائع نے کہا سرینگر میں آج 194، بڈگام میں 49، بارہمولہ میں 72، پلوامہ میں 33، اننت ناگ میں 24، بانڈی پورہ میں 20، کپوارہ میں 42، گاندربل میں 28، کولگام میں 11 جبکہ شوپیاں ضلع میں 7 کورونا کیس سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح جموں ضلع میں 242، راجوری میں 49، اُدھمپور میں 49، کٹھوعہ میں 36، ڈوڈہ میں 54، سانبہ میں 37، پونچھ میں 44، رام بن میں 38، ریاسی میں 36 اور کشتواڑ میں 39 کیس سامنے آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 888204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/888204/مقبوضہ-کشمیر-میں-1104-نئے-کورونا-کیسز-مجموعی-تعداد-68614

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org